Time 17 جون ، 2024
انٹرٹینمنٹ

نیلم منیر بکرا خریدنے کی شوقین مگر منڈی نہ جانے کا افسوس

نیلم منیر بکرا خریدنے کی شوقین مگر منڈی نہ جانے کا افسوس
کسی کے رعب میں نہیں آتیں تاہم سینئر اداکاروں کے ساتھ کام کرنا آسان ہے: اداکارہ/ فائل فوٹو

اداکارہ نیلم منیر بھی عید الاضحیٰ پر بکرے خریدنے کی شوقین نکلیں لیکن انہیں منڈی نہ جاسکنے کا افسوس ہے۔

اداکارہ آج رات جیو نیوز کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ کی مہمان  بنیں گی،  شو کا  ایک پرومو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

پرومو میں گفتگو کے دوران نیلم منیر نے کہا کہ مجھے بکراخریدنے کا  بہت شوق ہے لیکن   میں کبھی منڈی  نہیں جاسکی ہوں۔

نیلم منیر کا کہنا تھا کہ میں کسی کے رعب میں  نہیں آتی تاہم سینئر اداکاروں کے ساتھ کام کرنا آسان ہے۔

 شو میں اسکول لائف  کا قصہ سناتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ اسکول لائف کے دوران لڑکے مجھے لڑکی کی آواز بنا کر فون کیا کرتے تھے۔

مزید خبریں :