Geo News
Geo News

پاکستان
07 فروری ، 2013

کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی لہر برقرار

کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی لہر برقرار

کوئٹہ …کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی لہر برقرار ہے۔ بعض مقامات پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے ہے۔وادی کوئٹہ میں پانچ روز قبل سردی کی شدت میں اضافہ ہوا تھا جو آج بھی برقرار ہے ، گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی چار ریکارڈ کیا گیا تھا تاہم آج بھی درجہ حرارت منفی میں توقع کیا جارہا ہے۔کوئٹہ کے علاوہ قلات،زیارت،پشین،ژوب سمیت صوبہ کے بالائی علاقوں میں بھی موسم شدید سرد ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ،، قلات، نصیر آباد،ژوب،سبی اور مکران ڈویژن میں موسم سرد اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

مزید خبریں :