Time 18 جون ، 2024
دنیا

اسرائیلی افواج نے غزہ میں امداد کے منتظر مزید 8 فلسطینیوں کو شہید کردیا

اسرائیلی افواج نے غزہ میں امداد کے منتظر مزید 8 فلسطینیوں کو شہید کردیا
اسرائیلی فوج نے حملوں میں غزہ کے کچھ خاندانوں کی چار نسلوں کو ختم کر ڈالا ہے، فلسطینیون کی نسل کشی پر امریکی خبر ایجنسی کی رپورٹ— فوٹو: فائل

غزہ پٹی میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے میں مزید سول گارڈز  سمیت 8 فلسطینی شہید جبکہ کئی زخمی ہوگئے ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کیلئے استعمال ہونے والے راستے پر یہ حملہ غزہ پٹی میں انسانی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے امدادی سامان کی ترسیل والے روٹ پر روزانہ 11 گھنٹے آپریشن نہ کرنے کے اسرائیلی فوج کے اعلان کے بعد کیا گیا۔

قابض اسرائیلی فوج نے غزہ کے لوگوں کو عید بھی منانے نہیں دی، غزہ میں مسلسل بمباری جاری، بچوں سمیت متعدد فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی پر امریکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے حملوں میں غزہ کے کچھ خاندانوں کی چار نسلوں کو ختم کر ڈالا ہے۔

دوسری جانب رفح میں القسام بریگیڈ کے جوابی حملے کے دوران دو روز میں 11 اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ لبنان سے حزب اللہ اور اسرائیلی فوج کی جھڑپوں میں بھی اضافہ ہوگیا، اسرائیلی فوج نے حزب اللہ سے تنازعہ وسیع ہونے کا اشارہ دے دیا۔

ادھر اسرائیلی حکومت نے فلسطین کو تسلیم کرنے والے ممالک پر پابندیاں لگانے پر غور شروع کردیا ہے۔

غزہ جنگ جاری رکھنے پر اسرائیلی جنگی کابینہ میں اختلافات اور دو وزرا کے مستعفی ہونے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے جنگی کابینہ تحلیل کر دی ہے۔

مزید خبریں :