Time 18 جون ، 2024
پاکستان

موٹر وے پولیس کی ایمانداری کی ایک اور مثال، لاکھوں روپے مالیت کا سونا خاتون کو لوٹادیا

موٹر وے پولیس کی ایمانداری کی ایک اور مثال، لاکھوں روپے مالیت کا سونا خاتون کو لوٹادیا
کراچی سے لاہور آنے والی بس میں ایک فیملی کے زیورات رہ گئے تھے، فیملی نے زیورات کی گمشدگی کی اطلاع ہیلپ لائن 130 پر دی تھی: ترجمان موٹر وے پولیس۔ فوٹو فائل

لاہور: موٹر وے پولیس نے ایمانداری کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کا سونا خاتون کے حوالے کر دیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق 4 لاکھ مالیت کے ملنے والے زیورات خاتون کو واپس کر دیے۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ کراچی سے لاہور آنے والی بس میں ایک فیملی کے زیورات رہ گئے تھے، فیملی نے زیورات کی گمشدگی کی اطلاع ہیلپ لائن 130 پر دی تھی۔

ترجمان کے مطابق پٹرولنگ افسران عمران اور عمر نے سمندری کے قریب بس سے زیورات ڈھونڈ لیے، فیملی سے رابطہ کر کے زیورات کا بیگ اس کے حوالے کردیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ہی کئی بار موٹر وے پولیس شہریوں کا گمشدہ سامان ڈھونڈ کر ان کے حوالے کر چکی ہے۔

کچھ عرصہ قبل موٹر وے پولیس نے ایک امریکی خاتون کی 10 لاکھ روپے مالیت کی انگوٹھی اس کے حوالے کی تھی جبکہ اس سے قبل ایک فیملی کا گم ہونے والا پرس ڈھونڈ کر اس کے حوالے کیا تھا۔

مزید خبریں :