Time 18 جون ، 2024
انٹرٹینمنٹ

سونالی بیندرے سے ملاقات نہ ہونے پر مداح کی خودکشی، اداکارہ لاعلم نکلیں

سونالی بیندرے سے ملاقات نہ ہونے پر مداح کی خودکشی، اداکارہ لاعلم نکلیں
ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کینسر کو شکست دینے والی اداکارہ کو معلوم ہوا کہ ماضی میں ان کے مداح نے ان سے ملاقات نہ ہونے کی صورت میں خودکشی کرلی تھی__فوٹو: فائل

بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ سونالی بیندرے پر حال ہی میں انکشاف ہوا کہ ماضی میں ایک مداح نے ان سے ملاقات نہ ہونے پر خودکشی کرلی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو کے دوران کینسر کو شکست دینے والی اداکارہ  کو معلوم ہوا کہ ماضی میں ان کے مداح نے ان سے ملاقات نہ ہونے کی صورت میں خودکشی کرلی تھی۔

دوران انٹرویو میزبان نے بتایا کہ 90 کی دہائی میں جب سونالی بھوپال کے دورے پر تھیں تو اس دوران اداکارہ کا ایک پرستار ان سے ملاقات نہیں کرسکا تھا جس پر وہ دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے اپنی جان لے لی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونالی بیندرے نے میزبان کی جانب سے بتائی گئی خبر پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ’کیا یہ سچ ہے؟ آخر لوگ ایسا کیسے کرسکتے ہیں؟

میزبان نے مزید سوال کیا کہ کیا آپ کی کبھی اس سے زیادہ دیوانے مداح سے ملاقات ہوئی ہے؟ جس پر اداکارہ نے بتایا کہ ملاقات نہیں ہوئی لیکن ایک بار خون سے تحریر شدہ خط موصول ہوا تھا، جس پر مجھے تشویش ہوئی تھی کہ کیا یہ واقعی خون سے لکھا خط ہے؟

انہوں نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ ہم نے اس کی جانچ کروانے کے بارے میں بھی سوچا تھا، مجھے یہ سمجھ نہیں آتا کہ کوئی شخص کسی انسان کے لیے اس حد تک دیوانہ کیسے ہوسکتا ہے کہ اگر اس شخص سے ملاقات نہیں ہوئی تو چھت سے کود جائیں؟

واضح رہے کہ سونالی بیندرے نے 1994 میں 19 برس کی عمر میں فلم 'آگ' سے ڈیبیو کیا تھا، ان کی مشہور فلموں میں ہم ساتھ ساتھ ہیں، سرفروش، دل ہی دل میں اور ڈوپلیکیٹ شامل ہیں۔

مزید خبریں :