Time 19 جون ، 2024
دنیا

نوم چومسکی حیات ہیں، اہلیہ نے عالمی شہرت یافتہ مفکر کی موت کی خبر کی تردید کردی

نوم چومسکی حیات ہیں، اہلیہ نے عالمی شہرت یافتہ مفکر کی موت کی خبر کی تردید کردی
نوم چومسکی کو برازیل کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا لیکن اب وہ روبصحت ہیں: اہلیہ۔ فوٹو فائل

عالمی شہرت یافتہ امریکی فلسفی نوم چومسکی کی اہلیہ نے شوہر کے انتقال کی خبروں کو جھوٹ قرار دیدیا۔

امریکی فلسفی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ نوم چومسکی حیات ہیں اوران کے انتقال کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوم چومسکی کو برازیل کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا لیکن اب وہ روبصحت ہیں۔

خیال رہے کہ نوم چومسکی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے مظالم اور بھارت میں بڑھتے اسلامو فوبیا کے خلاف کئی بار آواز بلند کر چکے ہیں۔

اس کے علاوہ ناور مفکر نے امریکا کی اپوزیشن جماعت ریپبلکن سے متعلق کہا تھا کہ ری پبلکن پارٹی انسانی تاریخ کی خطرناک ترین تنظیم ہے۔

مزید خبریں :