Time 19 جون ، 2024
دنیا

حزب اللہ نے اسرائیل کی اہم حساس تنصیبات کی ڈرون ویڈیو جاری کردی

لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کی اہم حساس تنصیبات کی ڈرون ویڈیو جاری کردی۔

رپورٹس کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے جاری ڈرون ویڈیو میں اسرائیلی شہر حیفہ کی بندرگارہ اور ائیر پورٹ پر دکھایا گیا ہے۔

حزب اللہ کے ڈرون نے اسرائیلی نیول بیس اور دفاعی نظام آئرن ڈوم فیکٹری کے مناظر بھی فلمبند کیے۔

 اسرائیلی حکومت کا فضائی دفاعی نظام ڈرون کی شناخت کرنے اور اسے مار گرانے میں ناکام رہا۔

دوسری جانب  اسرائیلی وزیر خارجہ نے حزب اللہ کو بھرپور جنگ کی دھمکی دے ڈالی اور  کہاکہ ہم اس لمحے کے بہت قریب ہیں جب ہم حزب اللہ اور لبنان کے بارے میں کھیل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ  ایک بھرپور جنگ کے نتیجے میں حزب اللہ تباہ ہوجائے گی اور لبنان کو سخت چوٹ لگے گی۔

اُدھر  اسرائیلی فوج کی مقبوضہ فلسطین کے علاقے غزہ میں عید پر بھی بربریت جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے المواسی میں رات بھر بمباری کی جس سے خیموں میں آگ بھڑک اٹھی اور 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔

مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے قلقیلیہ میں اسرائیلی فوج نے چھاپوں کے دوران چار فلسطینیوں کو گولی مار دی۔

مزید خبریں :