Time 19 جون ، 2024
پاکستان

کراچی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی

کراچی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی
کراچی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے رات 9 بج کر26 منٹ پر محسوس کیےگئے: زلزلہ پیما مرکز— فوٹو:فائل

کراچی اور گردونواح میں زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق کراچی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے رات 9 بج کر26 منٹ پر محسوس کیےگئے۔

زلزلہ پیمامرکز نے بتایاکہ زلزلے کی شدت 3.2 اور گہرائی 42 کلومیٹر تھی۔

 زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کراچی سے 32 کلومیٹرجنوب مغرب میں تھا۔

علاوہ ازیں اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات اور مالا کنڈ سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے جھٹکے شمالی وزیرستان، پاراچنار، لوئر دیر، ہنگو اور گرد و نواح میں بھی محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ چارسدہ اور صوابی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ ہوئی اور زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان کا علاقہ تھا، زلزلے کی زیر زمین گہرائی 98 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبریں :