Time 20 جون ، 2024
پاکستان

عمران خان کب رہا ہوگا، ابھی وہ حالات نہیں: شیخ رشید

عمران خان کب رہا ہوگا، ابھی  وہ حالات نہیں: شیخ رشید
الیکشن ٹربیونل کا کیس بہت اہم ہے، بہت کچھ اوپر نیچےہوجائےگا اور کہہ چکا ہوں کہ 30 اگست تک کچھ نہ کچھ ہوکے رہےگا: سابق وزیر/ فائل فوٹو

اسلام آباد: سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہےکہ عمران خان کب رہا ہوگا، ابھی اتنی جلدی وہ حالات نہیں۔

اسلام آباد میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل کا کیس بہت اہم ہے، بہت کچھ اوپر نیچےہوجائےگا اور کہہ چکا ہوں کہ 30 اگست تک کچھ نہ کچھ ہوکے رہےگا۔

انہوں نے کہا کہ سارا ووٹ بینک بانی پی ٹی آئی کا ہے لیکن عمران خان کب رہا ہوگا، ابھی اتنی جلدی وہ حالات نہیں۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے اونٹوں کی قربانی دی، لوگوں سے عید ملااور نیشنل پریس کلب میں کھانا کھایا۔

مزید خبریں :