Time 20 جون ، 2024
دنیا

لبنان پر حملہ ہوا تو ہمارے جواب کی کوئی حد نہیں ہوگی: حزب اللہ نے اسرائیل کو خبردار کردیا

لبنان پر حملہ ہوا تو ہمارے جواب کی کوئی حد نہیں ہوگی: حزب اللہ نے اسرائیل کو خبردار کردیا
حسن نصر اللہ نے یورپی ملک قبرص کو بھی خبردار کیا کہ اسرائیل کے لیے اڈے کھولے تو وہ بھی حزب اللہ کا نشانہ ہوگا/ فوٹو رائٹرز

حزب اللہ نے اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے خبردار کردیا۔

لبنان کی تنظیم حزب اللہ نے اسرائیل کی اہم حساس تنصیبات کی ڈرون ویڈیو جاری کی تھی جس کے بعد اسرائیلی وزیر خارجہ نے حزب اللہ کو بھرپور جنگ کی دھمکی دیتے ہوئے  کہا تھا کہ ہم اس لمحے کے بہت قریب ہیں جب ہم حزب اللہ اور لبنان کے بارے میں کھیل کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بھرپور جنگ کے نتیجے میں حزب اللہ تباہ ہوجائے گی اور لبنان کو سخت چوٹ لگے گی۔

اس کا بھرپور جواب دیتے ہوئے حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائیل نے لبنان پر بڑا حملہ کیا تو حزب اللہ ایسی کھلی جنگ سے جواب دے گی جس کی کوئی حد مقرر نہیں ہوگی۔

حسن نصر اللہ نے یورپی ملک قبرص کو بھی خبردار کیا کہ اسرائیل کے لیے اڈے کھولے تو وہ بھی حزب اللہ کا نشانہ ہوگا۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ میں امداد کے منتظر افراد کو نشانہ بنایا جس میں 9 فلسطینی شہید اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ نصیرت میں بھی ایک گھر پر بمباری کی جس سے 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔

ادھر یمن کے انصاراللہ نے یونانی کارگو جہاز پر حملے کی ویڈیو جاری کردی، 12جون کو نشانہ بنایا جانے والا جہاز سمندر میں غرق ہوگیا۔

مزید خبریں :