Time 20 جون ، 2024
انٹرٹینمنٹ

شوہر کیلئے کبھی کھانا نہیں بنایا: زارا نور عباس

شوہر کیلئے کبھی کھانا نہیں بنایا: زارا نور عباس
عید الاضحٰی کے موقع پر زارا نور عباس شوہر اسد صدیقی کے ہمراہ نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں/ فائل فوٹو

 اداکارہ زارا نور عباس نے کہا ہےکہ انہوں نے آج تک گوشت کو ہاتھ نہیں لگایا اور نہ ہی شوہر کیلئے کبھی کھانا بنایا۔

عید الاضحٰی کے موقع پر زارا نور عباس شوہر اسد صدیقی کے ہمراہ نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئیں جس دوران اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے کبھی گوشت کو ہاتھ نہیں لگایا۔

زارا نور کا کہنا تھا کہ  میں لاہور میں عید  کیلئے آئی ہوئی ہوں، امی کے گھر بڑی دعوت تھی  لیکن میں عید ہو یا عام دن کچن میں نہیں جاتی نہ ہی کبھی کچھ شوہر کیلئے بنایا ۔

انہوں نے کہا کہ میرے شوہر مجھے یہی کہتے ہیں کہ تم مجھے کب کھانا بنا کر کھلاؤگی؟ میں نے اس بار فیصلہ کیا ہے کہ میں شوہر کو نمکین گوشت بنا کر کھلاؤں گی۔

دوسری جانب شو میں شریک  اسد صدیقی نے بتایا کہ ہر سال قربانی کے گوشت کی تقسیم اور اس کی ترتیب میری امی خود کرتی ہیں۔

مزید خبریں :