Time 20 جون ، 2024
کاروبار

عید کے بعد پہلا کاروباری روز، اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 78802 پوائنٹس پر بند

عید کے بعد پہلا کاروباری روز، اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 78802 پوائنٹس پر بند
 عید کی چھٹیوں سے قبل آخری کاروباری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 77 ہزار 310 پوائنٹس تک گیا تھا۔ فوٹو فائل

کراچی: عید کے بعد پہلے کاروباری روز  پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی۔

عید کے بعد پہلے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا  100 انڈیکس 2 ہزار 95  پوائنٹس کے اضافے کے بعد 78 ہزار کی حد عبور  کرتے ہوئے 78 ہزار 802 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ایک موقع پر 100 انڈیکس 78 ہزار 890 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا بھی دیکھا گیا۔

یاد رہے کہ عید کی چھٹیوں سے قبل آخری کاروباری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج 77 ہزار 310 پوائنٹس تک گیا تھا۔

دوسری جانب آج اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری روز کے اختتام پر کے ایم آئی 30 انڈیکس ایک ہزار 445 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 27 ہزار 180 پوائنٹس پر بند ہوا۔


مزید خبریں :