Time 21 جون ، 2024
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم نے مایوس کیا، سابق آسٹریلوی کرکٹر کی کھلاڑیوں پر تنقید

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم نے مایوس کیا، سابق آسٹریلوی کرکٹر کی کھلاڑیوں پر تنقید
پاکستان بھارت کے خلاف میچ دباؤ کی وجہ سے ہارا: لیسا کی گفتگو__فوٹو: فائل

سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کمنٹیٹر لیسا اسٹھالیکر نے کہا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بہت مایوس کیا۔

ایک پروگرام میں پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے لیسا اسٹھالیکر نے کہا کہ پاکستان بھارت کے خلاف میچ دباؤ کی وجہ سے ہارا،  ناکامی کی وجہ سینئر کھلاڑیوں کا پرفارم نہ کرنا تھا، پاکستانی ٹیم کنڈیشنز سے بھی ہم آہنگ نہ ہوسکی، پاکستان کو ہرا کر سپر ایٹ میں کوالیفائی کرنا امریکا کی بڑی کامیابی تھی۔

لیسا اسٹھالیکر نے کہا کہ امریکا اور بنگلادیش کی ٹیمیں کنڈیشنز سے بہتر ہم آہنگ ہوئیں اور امریکا کی پاکستان کے خلاف فتح نے نیویارک میں کرکٹ کی دھوم مچا دی۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ باسکٹ بال کے کھلاڑیوں نے بھی امریکا کی پاکستان کے خلاف کامیابی پر تبصرے کیے۔

یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں امریکا نے پاکستان کو سپر اوور میں شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ پاکستان کو بھارت سے بھی شکست ہوئی تھی۔

مزید خبریں :