21 جون ، 2024
انسٹا گرام میں صارفین کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے جس سے وہ اپنی ریلز ویڈیوز اور لائیو اسٹریمز مخصوص افراد تک محدود رکھ سکتے ہیں۔
ابھی انسٹا گرام میں جب کسی لائیو اسٹریم یا ریلز ویڈیو کو شیئر کیا جاتا ہے تو وہ تمام فالوورز کو نظر آتی ہے۔
مگر اس نئے فیچر کی بدولت صارفین ان ویڈیو پوسٹس کو اپنے کلوز فرینڈز کی لسٹ میں موجود افراد تک محدود رکھ سکیں گے۔
واضح رہے کہ انسٹا گرام میں کلوز فرینڈز فیچر 2018 میں متعارف کرایا گیا تھا تاکہ صارفین اپنے قریبی دوستوں اور گھر والوں سے زیادہ رابطے میں رہ سکیں۔
کمپنی نے اس نئے فیچر کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اب کلوز فرینڈز لسٹ کو زیادہ بہتر بنایا جا رہا ہے تاکہ صارفین اپنی لائیو اسٹریمز یا مختصر ویڈیوز کو بھی دوستوں یا گھر والوں تک محدود رکھ سکیں گے۔
اس نئے فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی کافی آسان ہے۔
اس کے لیے انسٹا گرام اوپن کرکے پلس بٹن پر کلک کریں اور لائیو آپشن سلیکٹ کریں۔
اس کے بعد مینیو میں مین شیئر میں جاکر کلوز فرینڈز کے آپشن پر کلک کریں اور لائیو اسٹریم اسٹارٹ کردیں۔
ریلز کے لیے ویڈیو شیئر کرنے سے قبل آڈینس پر کلک کریں اور وہاں کلوز فرینڈز کے آپشن کو سلیکٹ کرلیں۔