Time 21 جون ، 2024
کھیل

بابر اعظم کا یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کیخلاف ہتک عزت کا کیس دائر کرنے کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم  نے الزامات لگانے والے  یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کے خلاف ہتک عزت کا کیس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں ناقص کار کردگی دکھانے اور پہلے مرحلے میں باہر ہونے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم اور خاص طور پر کپتان بابر اعظم پر کافی تنقید کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران بابر اعظم کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلائی گئی۔

قریبی ذرائع  کے مطابق بابر اعظم سابق کھلاڑیوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات سے مایوس ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بابراعظم کی جانب سے یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کو لیگل نوٹس بھجوانے کا امکان ہے، بابر نے اس حوالے سے لیگل ٹیم سے مشاورت شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کا لیگل ڈیپارٹمنٹ بھی یوٹیوبرز اور سابق کھلاڑیوں کے بیانات کا ڈیٹا اکٹھا کر رہا ہے۔


مزید خبریں :