کھیل

وقت آگیا ہے بابر ، شاہین اور دیگر سینئرز کو اب آرام کروایا جائے: عثمان شنواری

وقت آگیا ہے بابر ، شاہین اور دیگر سینئرز کو اب آرام کروایا جائے: عثمان شنواری
پی ایس ایل کی بنیاد پر ٹیم میں سلیکشن کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، کرکٹرز پاکستان چھوڑ کر بیرون ملک جا رہے ہیں: قومی فاسٹ بولر۔ فوٹو فائل 

پاکستان کے ٹیسٹ فاسٹ بولر عثمان خان شنواری نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس کے بعد سینئر کرکٹرز کو آرام کروانے کا مشورہ دیدیا۔

بائیں ہاتھ کے ٹیسٹ فاسٹ بولر عثمان خان شنواری ان دنوں امریکی ریاست ہیوسٹن میں کلب کرکٹ کھیل رہے ہیں، 30 سال کے عثمان شنواری نے پاکستان کے لیے ایک ٹیسٹ 16 ون ڈے اور 17 ٹی 20 کھیلے ہیں۔

ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر بات چیت کرتے عثمان شنواری نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کپتان بابر اعظم، شاہین آفریدی اور دیگر سینئرز کو آرام کروایا جائے، پاکستان کرکٹ میں نئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو موقع ملنا چاہیے لیکن یہ اسی وقت ممکن ہوگا جب سینئرز ، جونیئرز کے لیے راستہ فراہم کریں گے۔

عثمان شنواری نے گلہ کیا کہ پاکستان کرکٹ صرف 15 کھلاڑیوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، یہ کھلاڑی زمبابوے، بنگلا دیش اور  آئرلینڈ کے خلاف بھی باہر نہیں بیٹھ رہے، پھر نئے کھلاڑیوں کو کب اور کہاں موقع ملے گا۔

ان کا کہنا تھا ڈومیسٹک کرکٹرز کو موقع ملنا چاہیے، مواقع نہ ملنے کی وجہ سے کرکٹرز ملک چھوڑ کر جانے پر مجبور ہیں۔

ٹیسٹ فاسٹ بولر کا کہنا تھا ان کی کرکٹ ابھی باقی ہے، البتہ انہیں نہیں معلوم کہ وہ ٹیم سے کیوں باہر ہیں۔

مزید خبریں :