07 فروری ، 2013
اسلام آباد…چیئرمین ہائیرایجوکیشن کمیشن کاکہناہے کہ وفاقی وزیر برائے تعلیم و تربیت شیخ وقاص اکرم نے اعلان کیاہے کہ ایچ ای سی کامجوزہ بل ، وائس چانسلرزکی مشاورت کے بعد قومی اسمبلی میں پیش کیاجائیگا۔ اسلام آبادمیں مختلف یونیورسٹیزکے وائس چانسلرزکے ہمراہ پریس کانفرنس میں چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر جاوید لغاری کا کہنا تھا کہ پبلک اور پرائیوٹ جامعات کے وائس چانسلرز کی وزیر برائے تعلیم و تربیت شیخ وقاص اکرم کے ساتھ ملاقات کامیاب رہی ہے۔ وفاقی وزیر نے ایچ ای سی کی ٹاسک فورس کے نوٹی فکیشن جاری کرانے پر بھی اپنا کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ایک سوال پر ان کا کہنا تھاکہ چیئرمین کی گاڑی پر جھنڈا لگانے یا اتارنے کا جھگڑا نہیں تاہم ایچ ای سی کی کارکردگی دیکھتے ہوئے اگر گاڑی پر دو جھنڈے بھی لگ جائیں تو کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔