کاروبار
27 فروری ، 2012

ملک بھر میں سی این جی کی فی کلو قیمت 1.06 روپے تک بڑھادی گئیں

ملک بھر میں سی این جی کی فی کلو قیمت 1.06 روپے تک بڑھادی گئیں

اسلام آباد … ملک بھر میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے، فی کلو سی این جی 55 پیسے سے ایک روپے 6 پیسے مہنگی کر دی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن اوگرا نے جاری کر دیا ہے۔ حکومت کی طرف سے سی این جی سیکٹر پر لگائے گئے گیس ڈیولپمنٹ سرچارجز ٹیکس کے اوپر لگنے والا سیلز ٹیکس صارفین کو منتقل کرتے ہوئے حکومت نے ریجن ون جس میں پوٹھوہار، خیبر پختونخوا اور بلوچستان شامل ہیں فی کلو سی این جی کے نرخوں میں ایک روپے 6پیسے اضافہ کر دیا ہے ۔ ریجن ٹو جس میں پوٹھوہار کے سوا پنجاب اور سندھ شامل ہیں کے لئے سی این جی کے فی کلو نرخ 55پیسے فی کلو بڑھائے گئے ہیں۔ اوگرا نوٹیفکیشن کے مطابق ریجن ون میں فی کلو سی این جی کی نئی قیمت 75روپے 35پیسے اور ریجن ٹو میں فی کلو سی این جی 70روپے 15پیسے ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

مزید خبریں :