کاروبار
07 فروری ، 2013

چین نے پاکستان کے بجائے بھارت سے کاٹن یارن منگوانا شروع کردیا

چین نے پاکستان کے بجائے بھارت سے کاٹن یارن منگوانا شروع کردیا

کراچی…چین نے پاکستان کے بجائے بھارت سے کاٹن یارن منگوانا شروع کردیا ہے، توانائی بحران کے باعث پاکستان سے یارن کی برآمدات میں کمی کے خدشات پیدا ہوگئے۔ پاکستان میں بجلی اور گیس کے بحران کے باعث پاکستانی صنعت کار چین کی جانب سے دیئے گئے۔کاٹن یارن کے آرڈرز پورے نہیں کرپائے ہیں جبکہ کچھ آرڈرز تاخیر سے پورے ہوئے۔ کاٹن جنرز ایسوسی ایشن احسان الحق کے مطابق گزشتہ سال کے آخری چھ ماہ میں چین نے جتنا یارن درآمد کیا تھا اس میں سے 44 فی صد پاکستان سے منگوایا گیا تھا، لیکن اب پاکستان کے مقابلے میں چینی تاجر بھارت کو آرڈر دے رہے ہیں۔ بھارت کی کاٹن یارن برآمدات اس کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔

مزید خبریں :