Time 23 جون ، 2024
کھیل

انگلینڈ کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم بن گئی

برج ٹاون میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچ میں انگلینڈ نے امریکا کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی میں رسائی حاصل کرلی ہے۔

انگلینڈ نے امریکا کی جانب سے دیا گیا 116 رنز کا ہدف 9.4 اوورز میں پورا کر لیا، انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر 38 گیندوں پر 83 رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے جبکہ فل سالٹ نے 21 گیندوں پر 25 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

انگلینڈ گروپ2 سے سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم ہے، دوسری سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ کل صبح ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کےمیچ سےہوگا۔

اس سے قبل انگلینڈ نے امریکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا یوں امریکی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19  اوور میں 115 رنز بنا سکی تھی۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن نے  ہیٹ ٹرک اسکور کی جوکہ  ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیسری ہیٹ ٹرک تھی۔

کرس جارڈن نے کورے اینڈرسن، علی خان اور نوستوش اور سرابھ کو آؤٹ کرکے ایک اوور میں مجموعی طور پر 4  وکٹیں حاصل کیں۔

مزید خبریں :