23 جون ، 2024
حیدرآباد میں مالک کے تشدد سے زخمی ہونے والا گدھا کراچی کے اینمل شیلٹر ہوم میں مرگیا۔
گزشتہ دنوں تشدد کی وجہ سے گدھے کی دونوں ٹانگیں ٹوٹ چکی تھیں۔ گدھے کو علاج کے لیے کراچی کے سی ڈی آر ایس بینجی شیلٹر ہوم منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دم توڑ گیا۔
انتظامیہ اینیمل شیلٹر کے مطابق گدھے کا نام ڈوبی رکھا گیا تھا، ڈوبی نے خوفناک بدسلوکی کا سامنا کیا، وہ انسانوں سے بہتر سلوک کا مستحق تھا۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جانوروں کی حالت زار کے لیے ہر ایک کو کھڑا ہونا چاہیے، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ کسی اور جانور کے ساتھ ایسا سلوک نہ ہو۔
خیال رہے کہ پولیس نے تشدد کرکے گدھے کی ٹانگیں توڑنے والے شخص کو گرفتار کرلیا تھا اور مقدمہ بھی درج کیا تھا۔