24 جون ، 2024
وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب میں ڈیجیٹل اسکول آن وہیل منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آئی ٹی کمپنیوں کے وفود نے ملاقات کی جس میں مریم نواز نے پنجاب میں ڈیجیٹل اسکول آن وہیل منصوبہ شروع کرنے سے متعلق آگاہ کیا، منصوبے کے تحت سرکاری اسکولوں کے ایک ہزار اساتذہ کو فری ڈیجیٹل کورس کرائے جائیں گے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے دوران گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے پنجاب کے پہلے سرکاری آٹزم اسکول پراجیکٹ میں دلچسپی کا بھی اظہار کیا، ملاقات میں طے پایا کہ گوگل فار ایجوکیشن جامعات کے 15ہزار طلبا کیلئے مفت سرٹیفکیشن کورسزکیلئے مددکرےگا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ایجوکیشن سسٹم کی ازسرنو تعمیر کے بغیر معاشرے میں مثبت تبدیلی ممکن نہیں، حکومت نظام تعلیم میں خامیوں کا تعین کرکے بہتری کے لیے کوشاں ہے۔