Time 24 جون ، 2024
جرائم

جڑانوالہ میں معمولی تلخ کلامی پر گولیاں چل گئیں، 3 افراد جاں بحق

جڑانوالہ میں معمولی تلخ کلامی پر گولیاں چل گئیں، 3 افراد جاں بحق
 فائرنگ کا واقعہ جڑانوالہ کے علاقے میں مبینہ طورپر چند روز قبل ہونے والی تلخ کلامی پرپیش آیا/فوٹوفائل 

فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ میں مخالفین کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

 پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جڑانوالہ کے علاقے میں مبینہ طورپر چند روز قبل ہونے والی تلخ کلامی پرپیش آیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ مخالفین کی فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہو گئے، لاشوں کو ورثاکے حوالے کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب  پنجاب کےہی  شہر  گوجرانوالہ میں بھی آپس کے جھگڑے پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

مزید خبریں :