Time 24 جون ، 2024
دنیا

امریکی صدر جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی مباحثے میں آمنے سامنے آنے کو تیار

امریکی صدر جو بائیڈن اور ڈونلڈ  ٹرمپ صدارتی مباحثے میں آمنے سامنے آنے کو تیار
امریکی صدارتی انتخابات کے دوران امیدواروں کے درمیان مباحثہ سالوں سے ہی ایک روایت رہی ہے: فائل فوٹو

واشنگٹن: امریکی صدر و ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن اور  ری پبلکن  امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پہلا صدارتی مباحثہ 27 جون کو ہوگا۔ 

امریکی الیکشن 2024 کے لیے سی این این پر ہونے  والاصدارتی مباحثہ (ڈیبیٹ)  90 منٹ پر مشتمل ہوگا جس میں امریکا کے موجودہ صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ٹرمپ  آمنے سامنے ہوں گے۔ 

جو بائیڈن اور ڈونلڈ ٹرمپ سال 2020 کے صدارتی انتخابات میں بھی 2 دفعہ مباحثے میں ایک دوسرے سامنے  آچکے ہیں۔ 

خیال رہے کہ امریکا میں صدارتی الیکشن رواں برس نومبر میں ہوں گے اور کہا جا رہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کرنا ایک چیلنج ہوگا۔

امریکی صدارتی انتخابات کے دوران امیدواروں کے درمیان مباحثہ سالوں سے ہی ایک روایت رہی ہے، امریکی صدارتی انتخابات کے دوران سب سے پہلا مباحثہ (ڈیبیٹ) سال 1960 میں رچرڈ نکسن اور جان ایف کینیڈی کے درمیان ہوا تھا۔


مزید خبریں :