پاکستان

کراچی کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی مزید 7 افراد کی لاشیں مل گئیں

کراچی کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی7 افراد کی لاشیں ملی گئیں۔

ریسکیو حکام  کے مطابق نشے کے عادی افراد کی لاشیں لکی اسٹار، جامعہ کلاتھ اور پراناگولیمار سے ملیں۔

ریسکیو حکام نے بتاکاکہ نیوکراچی، فقیرہ گوٹھ، گلستان جوہر اور لانڈھی سے بھی نشے کے عادی افراد کی لاشیں ملیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روزبھی شہر کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی 10 افراد کی لاشیں ملی تھیں۔

دوسری جانب شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور آج شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تاہم شدت 50 ڈگری سے زائد محسوس کی گئی۔

مزید خبریں :