Time 25 جون ، 2024
دنیا

صدارتی الیکشن سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن کو جھٹکا

صدارتی الیکشن سے قبل امریکی صدر جوبائیڈن کو جھٹکا
عدالت نے طلبہ کے قرض کی ادائیگی سے متعلق صدر جو بائیڈن کے منصوبے کو جزوی طورپر روک دیا/ فائل فوٹو

واشنگٹ: صدارتی الیکشن سے قبل عدالت نے طلبہ کے قرض کی ادائیگی سے متعلق صدر جو بائیڈن کے منصوبے کو جزوی طورپر روک دیا۔

صدر جو بائیڈن نے پچھلے سال منصوبہ جاری کیا تھا جس کے تحت قرض لینے والے طلبہ ماہانہ ادائیگی میں کمی کے حقدار تھے اور قرض معافی کیلئے بھی تیز راہ اپنا سکتے تھے۔

دونوں ری پبلکن ریاستوں کی جانب سے دائر مقدمات میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ صدر نے سیو (save) منصوبے کا آغاز کرکے اپنے اختیارات سے تجاوز کیا جس پر دونوں وفاقی ججوں نے ابتدائی طورپر جزوی احکامات جاری کردیے۔

سیو پروگرام کے 2 حصے اس وقت تک معطل رہیں گے جب تک کہ ان پر قانونی چارہ جوئی کا عمل پوری طرح مکمل نہیں کرلیا جاتا۔

80 لاکھ افراد نے اسکیم میں رجسٹریشن کرائی تھی اور ساڑھے 4 ملین کیلئے ماہانہ ادائیگی صفر کردی گئی تھی، اس طرح 4 لاکھ 14 ہزار طلبہ کے 5.5 ارب ڈالر معاف کیے جاچکے ہیں تاہم 10 سال تک ادائیگی کرنیوالے طلبہ کیلئے اب مزید ایسا نہیں کیا جاسکے گا۔

 توقع تھی کہ جولائی میں لاکھوں افراد کی قرض ادائیگی قسط کم ہوجائے گی تاہم اب واضح نہیں کہ ایسا ہوسکےگا یا نہیں۔

مزید خبریں :