Time 25 جون ، 2024
دنیا

ماسکو کے حساس تحقیقاتی ادارے کی عمارت میں آگ لگ گئی، 7 افراد ہلاک

ماسکو کے حساس تحقیقاتی ادارے کی عمارت میں آگ لگ گئی، 7 افراد ہلاک
تحقیقاتی ادارے پلاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی عمارت میں لگی جو کہ روس کا اہم دفاعی الیکٹرانکس پروڈیوسر اور تحقیقی مرکز ہے/ فوٹو سوشل میڈیا

روس کے دارالحکومت ماسکو  میں حساس تحقیقاتی ادارے کی عمارت میں آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  آگ ماسکو کے حساس تحقیقاتی ادارے پلاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی عمارت میں لگی جو کہ روس کا اہم دفاعی الیکٹرانکس پروڈیوسر اور تحقیقی مرکز ہے۔

رپورٹس کے مطابق عمارت میں آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک ہوگئے،آگ لگنے کے واقعے کے دوران   زیادہ تراموات عمارت میں دھواں بھرنے کی وجہ سے ہوئیں۔ 

مزید خبریں :