Time 25 جون ، 2024
دنیا

بھارتی لوک سبھا میں 10 برسوں سے خالی اپوزیشن لیڈر کا عہدہ راہول گاندھی کو مل گیا

بھارتی لوک سبھا میں 10 برسوں سے خالی اپوزیشن لیڈر کا عہدہ راہول گاندھی کو مل گیا
بھارت میں اپوزیشن لیڈر کو کابینہ کے رکن کا درجہ حاصل ہوتا ہے— فوٹو: پی ٹی آئی

بھارت: لوک سبھا میں 10 سالوں سے خالی اپوزیشن لیڈر کا عہدہ اب راہول گاندھی کو مل گیا ہے۔

بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینیو گوپال کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ میں کانگریس رہنما راہول گاندھی کو اپوزیشن کا پارلیمانی لیڈر مقرر کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی پارلیمنٹ میں بھارتی عوام کی مضبوط آواز ہوں گے اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ حکومت ہر وقت جوابدہ رہے۔ 

خیال رہے کہ بھارتی لوک سبھا میں پارلیمانی لیڈر کا عہدہ گزشتہ 10 سالوں سے خالی تھا کیونکہ  بھارت میں اپوزیشن کی کسی جماعت کو اپوزیشن لیڈر کا عہدہ حاصل کرنے کے لیے ایوان کی کل نشستوں کا 10 فیصد یعنی 54 نشستیں حاصل کرنی ضروری ہیں تاہم گزشتہ 10 سالوں سے اپوزیشن کی کوئی جماعت اتنی نشستیں حاصل نہیں کرسکی تھی۔ 

بھارت میں اپوزیشن لیڈر کو کابینہ کے رکن کا درجہ حاصل ہوتا ہے، اس کے علاوہ اپوزیشن لیڈر چیف الیکشن کمشنرز، الیکشن کمشنرز اور سی بی آئی ڈائریکٹر کو منتخب کرنے والے پینل میں بھی شامل ہوتا ہے۔ 


مزید خبریں :