08 فروری ، 2013
کراچی …کراچی شہر میں ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی اور علماء کرام کے قتل کے خلاف جمعیت علماء اسلام کی جانب سے آج شہر میں ہڑتال کا اعلان کیاگیا ہے۔ کراچی شہر میں جمعیت علماء اسلام کی جانب سے ہرتا ل کے اعلان کے باعث پٹیل پاڑہ اور گرومندر کے اطراف میں مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی کی اور سڑک پر ٹائر جلائے جس سے ٹریفک معطل ہوگیا، جبکہ سٹرکوں پر پبلک ٹرانسپورٹ معمول سے کم ہو نے کے باعث بسوں میں رش بڑھ گیا اورشہری بس کی چھتوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں،جبکہ شہر کے بعض پرائیوٹ اسکول بھی کھلے ہوئے ہیں اور شہر کے بعض علاقوں میں پٹرول پمپ ا ور دکانیں جزوی طور پر کھلی ہوئی ہیں جبکہ بعض علاقوں میں بند ہیں۔