Time 26 جون ، 2024
کھیل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنلز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنلز کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
فوٹو: فائل

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنلز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنلز کل 27 جون کو کھیلیں جائیں گے۔

ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ٹرینیڈاڈ اینڈ  ٹوباگو کے برائن لارا اسٹیڈیم میں صبح ساڑھے 5 بجے کھیلا جائے گا۔

اس سیمی فائنل میں رچرڈ ایلنگ ورتھ اور نتن مینن آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ رچرڈ کیٹلبرو ٹی وی امپائر  اور احسن رضا فورتھ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا دوسرا سیمی فائنل کل گیانا میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور بھارت کے درمیان شام ساڑھے 7 بجے ہوگا۔

اس میچ میں کرس گیفنی اور روڈنی ٹکر  آن فیلڈ امپائر ہوں گے جبکہ جوئل ولسن ٹی وی امپائر اور پال رائفل  فورتھ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

مزید خبریں :