08 فروری ، 2013
کوئٹہ …کوئٹہ میں جمعہ نماز کے موقع پر شہر میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کردیئے گئے ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں مساجد ، امام بارگاہوں کے باہر اضافی اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں اور راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کر کے چیکنگ کے بعد مساجد اور امام بارگاہوں میں داخلے کی اجازب دی جارہی ہے، جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں حساس مقامات پر پولیس ، بلوچستان کانسٹیبلری سمیت اور ایف سی سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار تعینات ہیں ، شہر اور نواحی علاقوں میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے پولیس اور ایف سی کی موبائل ٹیموں کے ذریعے پیڑولنگ بھی جاری ہے۔