Time 26 جون ، 2024
پاکستان

حصص کی مد میں مبینہ فراڈ، اسٹیٹ بینک اور دیگر کو نوٹس جاری

حصص کی مد میں مبینہ فراڈ، اسٹیٹ بینک اور دیگر کو نوٹس جاری

کراچی: حصص کی مد میں مبینہ فراڈ کیخلاف غیر ملکی کمپنی کی درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے اسٹیٹ بینک و دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔

حصص کی مد میں مبینہ فراڈ کے خلاف غیر ملکی کمپنی کی جانب سے درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی تھی، جس کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔

 دائر کی گئی درخواست میں  درخواست گزار کمپنی کا مؤقف ہے کہ غیر ملکی کمپنی نے پاکستانی نجی کمپنی کو 2021 میں 20 فیصد شیئرز فروخت کیے تھے، شیئرزکی رقم پاکستانی بزنس مین کی کمپنی کے مختلف اکاوئنٹس میں منتقل ہوئی،  رقم درخواست گزار کمپنی کو منتقل ہونے کے بجائے پاکستان سرمایہ کار کے اکاؤنٹس میں گردش کرتی رہی۔

 درخواست گزار کمپنی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اسٹیٹ بینک کو ساڑھے دس ارب کی منتقلی کا خط لکھا تھا جو پاکستانی سرمایہ کار پارٹنر نے واپس لے لیا ۔

درخواست میں کمپنی نے عدالت سے استدعا  کی کہ پاکستانی بزنس مین کے اکاؤنٹ میں ساڑھے دس ارب روپے منتقلی غلط قرار دی جائے کیونکہ پاکستانی بزنس مین کو کمپنی اکاؤنٹس سے ذاتی کھاتے میں منتقلی کو اختیار نہیں تھا ۔

فریقین کے   دلائل سننے کے بعد سندھ ہائیکورٹ نے اسٹیٹ بینک و دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔

مزید خبریں :