Time 27 جون ، 2024
کھیل

وہاب ریاض کا الزامات لگانے والے صحافی کو لیگل نوٹس، 50 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ

وہاب ریاض کا الزامات لگانے  والے صحافی کو لیگل نوٹس، 50 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
وہاب ریاض نے صحافی کے وی لاگ میں لگائے جانے والے الزامات پر لیگل نوٹس بھیجا ہے/ فائل فوٹو

لاہور : قومی ٹیم کے سینئر منیجر ر وہاب ریاض نے  خود پر الزامات لگانے والے صحافی کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔

وہاب ریاض نے  صحافی کے وی لاگ میں لگائے جانے والے الزامات پر  لیگل نوٹس بھیجا ہے جس میں  صحافی کے خلاف  50 کروڑ روپے ہرجانے کادعویٰ کیا گیا ہے۔

لیگل نوٹس کے متن کے مطابق الزامات لگانے پر صحافی کو 14 دن کے اندر معافی مانگنے کو کہا گیا ہے جب کہ معافی نہ مانگی جانے کی صورت میں قانونی کاروائی کا آغاز کیاجائےگا۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ  الزامات سے وہاب ریاض کی عزت کو داغدارکرنے کی کوشش کی گئی۔

 اس سے پہلے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھی ایک ارب روپے ہرجانے کادعوی دائر کررکھا ہے۔

مزید خبریں :