کھیل
08 فروری ، 2013

چوتھا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کا آسٹریلیا کو221رنز کا ہدف

چوتھا ون ڈے: ویسٹ انڈیز کا آسٹریلیا کو221رنز کا ہدف

سڈنی…چوتھے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو میچ جیتنے کیلئے221رنز کا ہدف دیا ہے۔ کیرون پولارڈ نے ناقابل شکست 109 رنز بنائے۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جارہے پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کے چوتھے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کافیصلہ کیا، مہمان ٹیم کو پہلا نقصان اس وقت اٹھاناپڑا جب پانچ کے مجموعی اسکور پر چارلس بغیر کوئی رن بنائے مچل جانسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے اور ایک کے بعد ایک وکٹ گرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا، ایک موقع پر صرف 55 کے مجموعی اسکور پر ویسٹ انڈیز کے 6 کھلاڑی پویلین واپس لوٹ چکے تھے، پاول 9 ، ڈیرین براوو 4 ، ڈیوائن براوو3 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پولاڈ نے مشکل وقت میں مرد بحران کا کردار نبھاتے ہوئے ذمہ داری بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اورناقابل شکست 109رنز بناکر ٹیم کی پوزیشن مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ یوں مہمان ٹیم 49.4 اوورز میں220 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔ مچل جانسن اور بین کٹنگ نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔پانچ میچوں پر مشتمل سیریز میں آسٹریلیا کو تین۔صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

مزید خبریں :