Time 27 جون ، 2024
دلچسپ و عجیب

امریکی شہری کی زوردار چھینک سے آنتیں باہر آگئیں، ڈاکٹرز بھی پریشان

امریکی شہری کی زوردار چھینک سے آنتیں باہر آگئیں، ڈاکٹرز بھی پریشان
متاثرہ شخص کی آنتوں کا 3 انچ کا حصہ تیز چھینک کے نتیجے میں باہر آگیا تھا/ فائل فوٹو

امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک شخص کی زوردار چھینک کے نتیجے میں اس کی آنتیں باہر آگئیں۔

امریکن جرنل آف میڈیکل کیس رپورٹس میں شائع تحقیق کے مطابق 63 سالہ شخص کو  پروسٹیٹ کینسر تھا جس کیلئے ڈاکٹروں نے  امریکی شخص کی laparoscopic surgery کے بعد radiation therapyکی تھی تاہم پیچیدگیوں کے باعث  مثانہ نکلوانے کیلئے  ایک اور سرجری کی گئی جس کے 15روز  ڈاکٹروں نے مریض کو صحت مند قرار دیتے ہوئے  ٹانکے  بھی ہٹادیے۔

رپورٹ کے مطابق صحت میں بہتری کی خوشی کا جشن منانے کیلئے امریکی شخص نے اہلیہ کے ساتھ ناشتے کیلئے  باہر جانے کا فیصلہ کیا، ناشتے کے دوران اس شخص کو  زوردار چھینک آئی جس کے بعد اسے اپنے پیٹ  کے نچلے حصے میں درد اور کچھ گیلے پن کا احساس ہوا، آدمی نے نیچے کی طرف دیکھا کہ تو آپریٹ کیے گئے حصے سے آنتوں کے کچھ حصے باہر تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خوف کے مارے اس شخص نے اس  جگہ کو ڈھانپ لیا جس کے بعد امریکی شخص کی اہلیہ نے ایمبولنس کال کرکے شوہر کو اسپتال منتقل کیا۔

بتایا گیا کہ متاثرہ شخص کی آنتوں کا 3 انچ کا حصہ  تیز چھینک کے نتیجے میں باہر آگیا تھا، زخم سے معمولی مقدار میں خون بھی بہنے لگا تھا جسے ڈاکٹر نے کامیابی سے جسم میں منتقل کردیا۔

 بعد ازاں چند دن بعد ڈاکٹرز نے مریض کو گھر جانے کی اجازت بھی دے دی۔ 

مزید خبریں :