پاکستان
08 فروری ، 2013

میٹروبس منصوبے پر کچھ عناصر کی چیخ و پکار بلاجواز ہے ،شہبازشریف

میٹروبس منصوبے پر کچھ عناصر کی چیخ و پکار بلاجواز ہے ،شہبازشریف

لاہور…وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ میٹروبس جیسے عوامی فلاحی منصوبے پر کچھ عناصر کی چیخ و پکار بلاجواز ہے ،بس سروس شروع ہوتے ہی سب خود بخود خاموش ہو جائیں گے،وزیراعلیٰ شہباز شریف نے میٹرو بس پراجیکٹ سے متعلق اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10فروری کو میٹروبس سروس کا افتتاح حقیقی معنوں میں ایک تاریخی دن ہے ،اس منصوبے کی شکل میں قائد اور اقبال کے خوابوں کی تعبیر مل رہی ہے ، عام آدمی کے لیے ایسا میگا پراجیکٹ پہلے کبھی نہیں لایا گیا ،انہوں نے بتایا کہ میٹرو بس سروس کیلئے تعاون پر وہ ترکی کے صدر ، وزیراعظم اور میئر استنبول کے شکر گزار ہیں ، افتتاحی تقریب میں ترک حکومت کا اعلی وفد بھی شرکت کرے گا ،شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میٹروبس منصوبہ محنت ، دیانت ، امانت اور عزم و ہمت کی منہ بولتی تصویر ہے۔

مزید خبریں :