Time 29 جون ، 2024
دنیا

شجاعیہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائی سے مزید 60 ہزار فلسطینی بے گھر، غزہ میں قحط کی صورتحال

شجاعیہ میں اسرائیلی فوج کی کارروائی سے مزید 60 ہزار فلسطینی بے گھر، غزہ میں قحط کی صورتحال
غزہ سٹی میں گزشتہ رات اسرائیلی فوجی حملوں میں4 بچوں سمیت6 فلسطینی شہید اور 15 زخمی ہوگئے/ فائل فوٹو

 نیویارک: اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ غزہ کے علاقے شجاعیہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں کے بعد کم ازکم 60 ہزار فلسطینی بےگھر  ہوگئے۔

ترجمان اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے علاقے المواسی میں بھی اسرائیلی فوج کی کارروائیوں میں 5 ہزارفلسطینی بےگھر ہوگئے جب کہ کئی افراد  زخمی ہیں۔

یو این کے ادارہ برائے فلسطینی  پناہ گزین کے مطابق  غزہ کے فلسطینی تباہ شدہ عمارتوں اور کیمپوں میں رہ رہے ہیں، غزہ میں کیمپوں کے قریب گندگی کے ڈھیر  والےحالات ناقابل برداشت ہیں اور غزہ میں قحط شدت اختیارکررہا ہے جب کہ بیماریوں کے خطرات بھی بڑھ رہے ہیں۔

دوسری جانب فلسطینی خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ غزہ سٹی میں گزشتہ رات اسرائیلی فوجی حملوں میں4 بچوں سمیت6 فلسطینی شہید اور 15 زخمی ہوگئے۔ 

واضح رہےکہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں اب تک کم از کم 37,765 فلسطینی  شہید اور 86 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔


مزید خبریں :