29 جون ، 2024
واٹس ایپ جہاں دنیا بھر کے صارفین کے لیے ایک مقبول میسجنگ ایپ ہے وہیں تصاویر اور ویڈیوز شیئرنگ کے حوالے سے بھی ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔
اگر آپ ایک اچھی کوالٹی کے اسمارٹ فون کے مالک ہیں تو کسی بھی تقریب کے اختتام پر فیملی کے لوگ یقیناً آپ سے بھی کہتے ہوں گے کہ آج کی تصویریں مجھے واٹس ایپ کردینا۔
حال ہی میں واٹس ایپ نے صارفین کیلئے ہائی ڈیفینیشن (HD) کے ساتھ میڈیا کے ڈیفالٹ معیار کے طور پر تصاویر بھیجنےکا فیچر متعارف کیا لیکن مسئلہ ابھی بھی یہ ہے کہ اگر صارف کی اپ لوڈ کی گئی فائلز sending کے دوران فیل ہوجائے یا پھر درمیان میں کنیکٹویٹی pause آجائے تو واٹس ایپ صارف کو ایپ کھولنے کی صورت ہی پتا چلتا ہے کہ اس کی بھیجی گئی تصاویر یا ویڈیوز آگے نہیں پہنچ سکی ہیں، ایپ نہ کھولنے تک صارف اس سے لاعلم رہتا ہےلیکن واٹس ایپ اب اس مسئلے کے حل کیلئے کام کررہا ہے۔
ویب بیٹا انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ ایک نئے نوٹیفکیشن فیچر پر کام کررہا ہے جس کے ذریعے اپ لوڈنگ رک جانے پر صارف کو واٹس ایپ کھولے بغیر نوٹیفکیشن کی صورت آگاہ کیا جائے گا جس میں بتایا جائے گا کہ آپ کی بھیجی جانے والی کون سی تصویر یا ویڈیو ز send ہونے سے رک گئی ہیں۔
نیا فیچر فی الحال آئی او ایس صارفین کے تازہ ترین بیٹا ورژن یا پھر کچھ بیٹا ٹیسٹرز صارفین کیلئے دستیاب ہے لہٰذا امکان ہے آئندہ ہفتوں میں نیا فیچر تمام صارفین کیلئے دستیاب ہوگا۔