Geo News
Geo News

پاکستان
08 فروری ، 2013

سرکاری بھرتیوں پر پابندی برقرار ر ہے گی، الیکشن کمیشن

سرکاری بھرتیوں پر پابندی برقرار ر ہے گی، الیکشن کمیشن

اسلام آباد…الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سرکاری بھرتیوں پر پابندی کے حوالے سے فیصلہ جاری کردیا۔فیصلے کے مطابق سرکاری بھرتیوں پر پابندی برقرار رہے گی تاہم آئینی ادارے بھرتیوں پر پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ 31دسمبر 2012ء سے قبل مشتہر کی گئی اسامیوں پر بھرتی ہوسکے گی۔فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ترقیاتی فنڈز کی منتقلی پر بھی پابندی رہے گی۔

مزید خبریں :