Geo News
Geo News

پاکستان
08 فروری ، 2013

پاک پتن کا وکیل لاہور میں قتل، لاش چوبرجی سے ملی

لاہور … پاک پتن کے رہائشی وکیل کو لاہور میں قتل کر دیا گیا، لاش لٹن روڈ کے علاقے چوبرجی پارک سے ملی۔ پولیس کے مطابق پاک پتن کے رہائشی سلیم رضا ایڈووکیٹ بھتیجے کے قتل کی پیروی کیلئے لاہور آئے تھے، نامعلوم ملزم انہیں قتل کرنے کے بعد لاش لٹن روڈ کے علاقے چوبرجی پارک کے قریب پھینک گئے ۔ پاکپتن بار نے سلیم رضا کے قتل پر شدید احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کی کال دے دی ہے ۔

مزید خبریں :