Time 01 جولائی ، 2024
دنیا

اسرائیل نے الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر سمیت 55 فلسطینیوں کو چھوڑ دیا

اسرائیل نے الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر سمیت 55 فلسطینیوں کو چھوڑ دیا
محمد ابو سلمیہ کو اسرائیلی فوج نے گزشتہ برس نومبر میں الشفاء اسپتال پر چھاپے دوران حراست میں لیا تھا: میڈیا رپورٹس/ فائل فوٹو

اسرائیل نے غزہ سے حراست میں لیے گئے فلسطینیوں کو رہا کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں حراست میں لیے گئے 55 فلسطینیوں کو رہا کردیا ہے جس میں الشفاء اسپتال کے ڈائریکٹر بھی شامل ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ محمد ابو سلمیہ کو اسرائیلی فوج نے گزشتہ برس نومبر میں الشفاء اسپتال پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا تھا جنہیں اب چھوڑ دیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا ہےکہ حماس اسپتال کی سہولیات کو عسکری مقاصد کے لیے استعمال کررہا ہے اور اس نے اسپتال کو ایک ٹنل کی شکل دی ہوئی ہے تاہم ابو سلمیہ اور اسپتال کے دیگر اسٹاف نے اس الزام کی تردید کی ہے۔

جنوبی غزہ کے النصیر اسپتال کے ڈائریکٹر نے بھی ابو سلمیہ کی رہائی کی تصدیق کی اور بتایا کہ 5 افراد کو النصیر اسپتال اور دیگر کو الاقصیٰ شہید اسپتال سے حراست میں لیا گیا تھا۔

فلسطینی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہےکہ اسرائیلی فوج نے چھاپوں کے دوران کئی اسپتالوں کو ڈرامائی انداز میں بند کرنے پر مجبور کیا اور سروسز بھی بند کردیں۔

مزید خبریں :