Time 04 جولائی ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

اب آپ اپنے اینڈرائیڈ فون کو ونڈوز 11 پر مبنی کمپیوٹر سے بھی کنٹرول کرسکتے ہیں

اب آپ اپنے اینڈرائیڈ فون کو ونڈوز 11 پر مبنی کمپیوٹر سے بھی کنٹرول کرسکتے ہیں
ایسا اینڈرائیڈ 14 پر کام کرنے والے اسمارٹ فونز پر ہی ممکن ہوگا / فائل فوٹو

اگر آپ ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم پر مبنی ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ آپ اس کے ذریعے اپنے اینڈرائیڈ فون کو بھی کنٹرول کر سکتے ہیں۔

جی ہاں واقعی اینڈرائیڈ 14 پر کام کرنے والے اسمارٹ فونز کو کمپیوٹر کے ذریعے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

ایسا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے لیس مائیکرو سافٹ کو پائلٹ پروگرام کے ذریعے ممکن ہوگا۔

اس کے لیے آپ کو اپنے اینڈرائیڈ فون کو فون لنک کے ذریعے اے آئی پروگرام سے منسلک کرنا ہوگا جس کے بعد میسجز، سیٹ الارمز اور دیگر فیچرز کو کمپیوٹر میں ہی استعمال کرنا ممکن ہو جائے گا۔

اس سروس کو استعمال کرنے کے لیے ویب براؤزر پر copilot.microsoft.com پر جائیں۔

اس کے بعد مینیو میں جاکر فون پلگ ان کو ایکٹیو کریں جس کے بعد فون کے فیچرز استعمال کرنے کے لیے کو پائلٹ کو مختصر تحریری ہدایات دیں۔

اب آپ اپنے اینڈرائیڈ فون کو ونڈوز 11 پر مبنی کمپیوٹر سے بھی کنٹرول کرسکتے ہیں
سروس کو ایکٹیو کرنے کے لیے کو پائلٹ کی ویب سائٹ پر جانا ہوگا / اسکرین شاٹ

یہ عمل ایک منٹ میں مکمل ہوگا کیونکہ اے آئی سروس کو مختلف کنکٹویٹی رکاوٹوں کے باعث ردعمل ظاہر کرنے کے لیے کچھ وقت درکار ہوتا ہے۔

فون لنک ایک ونڈوز سروس ہے جو فونز کو ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ سے منسلک کرتی ہے۔

اس کے لیے گوگل پلے اسٹور پر جاکر ونڈوز ایپ کو ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

کچھ اسمارٹ فون کمپنیوں کی ڈیوائسز میں پہلے ہی اس حوالے سے مکمل رسائی فراہم کی جا رہی ہے تاکہ ریموٹ فون آپریشن ممکن ہو سکے۔

مزید خبریں :