Time 05 جولائی ، 2024
پاکستان

کے الیکٹرک کی جانب سے 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ کے باوجود رات گئے بھی بجلی کی بندش

کے الیکٹرک کی جانب سے 10 گھنٹے لوڈشیڈنگ کے باوجود رات گئے بھی بجلی کی بندش
لیاری، کیماڑی، ماڑی پور ، بلدیہ ٹاون اور اورنگی ٹاؤن میں 10 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے/ فائل فوٹو

کراچی: کے الیکٹرک کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں 10 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ  نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی۔

کراچی میں شدید گرمی کے باوجود  بدترین اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں کمی نہیں آسکی ہے۔

شہر کےمختلف علاقوں لیاری، کیماڑی، ماڑی پور ، بلدیہ ٹاون اور اورنگی ٹاؤن میں 10 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔

اس کے علاوہ گزری، اللہ والا ٹاؤن، لیاقت آباد، ایف بی ایریا، گارڈن، نیوکراچی ، سرجانی ٹاؤن،  ناظم آباد، گلشن اقبال اور  گلشن معمار میں بھی بجلی کی طویل  لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو رات 10 سے صبح 6 بجے تک لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے لیکن اس کے باوجودکے الیکٹرک نے رات گئے بجلی بندش کو معمول بنالیا ہے۔

مزید خبریں :