09 فروری ، 2013
کراچی …کراچی میں گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت24 گھنٹے سی این جی اسٹیشن بند رہنے کے بعد صبح 8 بجے شہر کے تمام سی این جی اسٹیشن کھل گئے۔سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلان کے مطابق سندھ میں جمعہ سے ہفتہ تک گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت24 گھنٹے کیلیے گیس کی سپلائی معطل کی گئی تھی، جس کے باعث کراچی سمیت صوبے بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند رہے۔ صبح 8 بجے کراچی سمیت صوبے بھر کے تمام سی این جی اسٹیشنز کے کھول دیے گئے۔