09 فروری ، 2013
پشاور …پشاور کے نواحی علاقے ثمر باغ سے ملنے والی چار لاشوں کی شناخت ہوگئی ہے۔پولیس کے مطابق آج صبح ثمر باغ کے علاقے سے چار نوجوانوں کی نعشیں ملی ہیں جنہیں گولیاں مار کر قتل کیاگیا ہے، تاہم ابھی تک وجہ قتل معلوم نہیں ہوسکی۔ چاروں نوجوان پشاور کے رہائشی ہیں۔ جن میں شاہ نواز، منصور، مصری خان اور اشفاق شامل ہیں۔ پولیس نے نعشیں مردہ خانہ منتقل کردی ہیں۔