09 فروری ، 2013
پشاور …پشاور کے شیر شاہ سوری روڈ پر فائرنگ کے واقعہ میں باپ بیٹا ہلاک جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شیر شاہ سوری روڈ پر گورنر ہاوس کے قریب پیش آیا۔ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے گاڑی پر فائرنگ کی۔فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ایک زخمی نے دم توڑ دیا۔مرنے والوں کی شناخت یونس بیگ اور سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے جو باپ بیٹے ہیں۔ فائرنگ سے سیف اللہ موقع پر جاں بحق ہواجبکہ یونس بیگ نے اسپتال میں دم توڑ ا۔ انعام اللہ نامی زخمی کی حالت خطرے سے باہرہے مرنے والوں کو تعلق بھانہ ماڑی سے بتایا جاتا ہے۔