Time 06 جولائی ، 2024
انٹرٹینمنٹ

’شادی ایک ہی اچھی‘، 2 شادیاں کرنیوالے سینئر ہدایتکار سید نور کا مردوں کو مشورہ

’شادی ایک ہی اچھی‘، 2 شادیاں کرنیوالے سینئر ہدایتکار سید نور کا مردوں کو مشورہ
دوسری شادی اچھی نہیں ہوتی، کیوں کہ ایسی صورت میں آپ کو بہت سے امتحانوں کا سامنا ہوتا ہے: پروگرام میں گفتگو/ فائل فوٹو

پاکستان کے  معروف ہدایتکار سید نور نے مردوں کو ایک ہی شادی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

ہدایتکار  سید نور حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں شریک ہوئے جس دوران سید نور سے ایک مداح نے دو شادیوں کے تجربے  سے متعلق سوال کیا۔

اس کے جواب میں سید نور نے مردوں کو مشورہ دیا کہ ’ شادی ایک ہی اچھی ہوتی ہے دوسری شادی اچھی نہیں ہوتی، کیوں کہ ایسی صورت میں آپ کو بہت سے امتحانوں کا سامنا ہوتا ہے اور اگر آپ اس امتحان میں فیل ہوجائیں تو زندگی کے امتحان میں فیل ہوجاتے ہیں‘ ۔

انہوں نے کہا کہ ’ آپ نے اس فیصلے کو بہت بہادری اور ہمت کے ساتھ نبھانا پڑتا ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگ اس شادی میں کم نبھا کرپاتے ہیں لیکن اللہ کا شکر ہے کہ اللہ نے مجھے اس فیصلے کو نبھانے کیلئے ہمت  اور طاقت دونوں دیں لیکن اس کے باوجود  یہی مشورہ ہے کہ شادی ایک ہی کریں‘۔

واضح رہے کہ   ہدایتکار  سید نور نے پہلی شادی  رخسانہ نور سے کی تھی جن سے ان کا ایک بیٹا بھی ہے، سید نور کی پہلی اہلیہ کا اب انتقال ہوچکا ہے۔

صائمہ سے  شادی سے متعلق سید نور نے  ماضی میں ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ  صائمہ سے ان کی  شادی 1998 میں ریلیز ہونے والی فلم ’چوڑیاں‘ کے  بعد ہوئی تھی مگر انہوں نے اس کا اعتراف 2007 میں تقریباً 10  سالوں بعد کیا ۔

مزید خبریں :