Time 06 جولائی ، 2024
دنیا

غزہ: اسرائیلی حملے میں صحافت سے وابستہ میاں بیوی بچے سمیت شہید

غزہ: اسرائیلی حملے میں صحافت سے وابستہ میاں بیوی بچے سمیت شہید
اسرائیلی فوج نے پچھلے 24 گھنٹوں میں المغازی، خان یونس، شجاعیہ اور رفح شہر پر حملے کیے: عرب میڈیا/ فائل فوٹو

غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری حملوں میں 5 صحافیوں سمیت 29 فلسطینی شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے پچھلے 24 گھنٹوں میں المغازی، خان یونس، شجاعیہ اور رفح شہر پر حملے کیے۔ 

اسرائیلی حملوں میں 5 صحافی اور  انروا کے ایک رضاکار سمیت 29 افراد شہید ہوئے جب کہ پچھلے 2 دنوں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 87 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی نے آج نصیرت کیمپ پر حملہ کرکے فلسطینی صحافی امجد، ان کی اہلیہ اور ایک بچے کو شہید کردیا جب کہ جمعہ کے دن اسرائیلی فوج نے غزہ شہر پر حملہ کرکے 3 فلسطینی صحافیوں کو شہید کیا۔ 

غزہ کی وزارت صحت کا بتانا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں کے  میں اب شہدا کی تعداد 38 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جب کہ 87 ہزار 700 افراد زخمی ہیں۔ 


مزید خبریں :