پاکستان
09 فروری ، 2013

ن لیگ کی مقبولیت سے خائف الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں،شہباز شریف

ن لیگ کی مقبولیت سے خائف الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں،شہباز شریف

لاہور…پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف کاکہناہے کہ مسلم لیگ ن کی مقبولیت سے خائف لوگ الیکشن ملتوی کرانا چاہتے ہیں ،لیکن ان کی جماعت عام انتخابات التواء میں ڈالنے کی ہرسازش ناکام بنا دے گی۔لاہورسے جاری بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ عام انتخابات کا بَروقت انعقاد ملکی استحکام کیلئے ضروری ہے، شہباز شریف نے کہاکہ عوام نے اعتماد کا اظہارکیا تو لاہورکے بعددیگربڑے شہروں میں بھی ریپڈ بس پراجیکٹ شروع کریں گے،وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ اُن کے تمام منصوبے شفافیت میں اپنی مثال آپ ہیں،کوئی ہم پر انگلی نہیں اٹھا سکتا۔

مزید خبریں :