پاکستان
09 فروری ، 2013

ہرنائی: کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

ہرنائی: کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے کان کن جاں بحق

ہرنائی…بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کان کن جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں مقامی کوئلے کی کان میں مزدور کام میں مصروف تھے کہ اچانک مٹی کا تودہ گر گیا ، جس سے ایک کان کن تودہ تلے دب کر جاں بحق ہوگیا،مائنز ریسکیو ٹیم نے لاش نکال کر مقامی ہسپتال پہنچا دیا، کان کن کا نام عثمان خان ہے اور تعلق صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے سوات سے بتایا جاتا ہے۔

مزید خبریں :